جھنگ روڈ ماڈل بازار اور کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ ماڈل بازار اور سدھار کے قریب سوتر کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب جھنگ روڈ ماڈل بازار شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان اور اس سے ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ گزشتہ شب جھنگ روڈ سدھار سبزی منڈی کے قریب باردانہ فیکٹری کے سوتر گودام میں بھی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ ریسکیو1122 کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے میں مصروف رہی۔ ریسکیو ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں