جھنگ روڈ پرواسا کے ٹرنک سیور الائنمنٹ بارے اجلاس،ڈپٹی کمشنر کی نیسپاک کو ایک ہفتے میں سروے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جھنگ روڈ پر واسا کے ٹرنک سیور کی الائنمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک کو تفصیلی سروے کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا، کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک کے نمائندے بھی موجو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپا ک کی دونوں ڈویژن آپس میں کوآرڈینیشن کرکے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ واسا کے ٹرنک سیور اور میٹرو بس روٹ کی الائنٹمنٹ میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ اس ضمن میں اگر ایشو درپیش ہو تو اس کا متبادل حل پیش کیا جائے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ ڈجکوٹ ڈرین ڈسپوزل سے ماڈل بازار جھنگ روڈ تک ٹرنک سیور لائن بچھائی جارہی ہے اور نیسپاک یقینی بنائے کہ واسا کو لائن بچھانے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں