جھنگ روڈ پر سڑک کنارے بس شیلٹرز تعمیر،حادثات کا خدشہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) شہریوں نے جھنگ روڑ پر سڑک کے بالکل کنارے تعمیر کیے جانے والے بس شیلٹرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انہیں سڑک سے مناسب فاصلے پر تعمیر کیا جائے۔ شہریوں فہد علی،زاہد محمود،بشارت علی،رانا احسن ایڈووکیٹ، رانا وقاص،اکبر علی ندیم بھٹہ،محمد احمد و دیگر کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر بس شیلٹر عین سڑک کے اوپر یا انتہائی قریب بنا دیے جاتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، خصوصا تیز رفتار گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے یہ صورتحال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں کے مطابق بزرگ، خواتین اور طلبہ بس کے انتظار کے دوران غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور معمولی سی غفلت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیر کیے جانے والے بس شیلٹرز کو سڑک سے محفوظ فاصلے پر تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت کے ساتھ ساتھ مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں