42

جھنگ روڈ پر کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک،ساتھی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر 73 ج ب کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ کا رہائشی 40سالہ غفار مسیح اپنے عزیز 15سالہ سجاول مسیح کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ پر 73 ج ب کے قریب پہنچا تو تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 40سالہ غفار مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، جبکہ اس کا عزیز سجاول مسیح کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں