جھنگ پولیس کی منشیات کے ناسور کیخلاف بھرپور کارروائیاں،50ملزمان گرفتار

جھنگ(نامہ نگار)ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرقیادت ضلع جھنگ میں منشیات کے ناسور کیخلاف پولیس کی بھر پوراور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ پانچ روز کے دوران ضلع بھر میں موثر اور مربوط کریک ڈائون کرتے ہوئے50منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 48 کلو گرام سے زائد چرس،382لیٹر شراب اور 200لٹر لہن برآمد کی گئی ، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جھنگ پولیس معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے عملی میدان میں پوری قوت کیساتھ متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں