35

جھنگ کے تین قومی حلقوں سے 7 اُمیدواروں کے کاغذات مسترد

جھنگ (نامہ نگار)جھنگ کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے مجموعی طور7۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جن میں حلقہ این اے 108سے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، افتخار احمد خان بلوچ، این اے 109سے راہ حق پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق، ن لیگ کے شیخ محمد یونس، ن لیگ کی بیگم راشدہ یعقوب بھی شامل ہیں۔ تاہم حلقہ این اے 108سے ن لیگ کے مخدوم سید فیصل صالح حیات ، حلقہ این اے 109سے ن لیگ کے شیخ محمد یعقوب ، پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم ، پی ٹی آئی کی غلام بی بی بھروآنہ، اہلسنت والجماعت کے مولانا محمد احمد لدھیانوی اور حلقہ این اے 110سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ امیر سلطان صائمہ اختر بھروآنہ، ن لیگ کے مولانا معاویہ آصف، ن لیگ کے نواب بابر خان سیال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں سے مجموعی طور پر 10امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جن میں حلقہ پی پی 126سے پی ٹی آئی کے مہر نوید احمد پاتوآنہ اور شیخ فواد اکرم شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں