26

جھولا گرنے سے 6افراد زخمی

شیخوپورہ(نامہ نگار)شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں جھولا گرنے کے حادثے میں5بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کمپنی باغ میں لگے جھولے کی ایک بوگی ٹوٹ کر گرگئی، جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق جھولے کی بوگی تیز رفتاری کے باعث ٹوٹی، حادثے میں 35 سالہ فائزہ شہباز اور 5 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں میں عبداللہ، محمد موسی، محمد حاذق، عنایہ اور آمنہ شامل ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی فوری طبی امداد دی اور اسے گھر بھیج دیا جبکہ باقی 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں