جھوٹا بیان دینے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر انسپکٹر ثنا نذیر نے تھانہ مدینہ ٹائون کے ہنی ٹریپ میں ملوث خاتون کو عدالت میں جھوٹا بیان دینے پر گرفتار کر کے 50ہزار کی رقم برآمد کر لی اور اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق قانونی کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر ثناء نذیر نے بتایا کہ غلام بتول نے تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم وسیم ڈوگر نے شادی کا جھانسہ دیکر ہوس کا نشانہ بنایا تھا، تاہم گزشتہ روز مدعیہ غلام بتول نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے پیش کیا تو عدالت میں مدعیہ نے ملزم کے حق میں بیان دیا کہ وسیم ڈوگر اس کا ملزم نہ ہے اس کو رہا کیا جائے اور میڈیکل کروانے سے بھی انکار کر دیا اور موقع پر موجود سہیل ولد یوسف نے غلام بتول کے عدالت میں بیان دینے کے بدلے 40لاکھ مانگے اور آخر میں دو لاکھ روپے گزشتہ شب 204چک میں وصول کئے اور عدالت کے باہر 50ہزار کی رقم برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں