4

جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اظہار رائے کا مطلب دنیا میںکہیں بھی قانون ہاتھ میںلینا نہیں ہوتا ۔ جتنے سازشی ٹولے باہر بیٹھ کر پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ ناکام ہونگے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جارہی ہیں ۔ جھوٹا پروپیگنڈہ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز خلوص نیت سے عوامی خدمت میں مشغول ہیں اور عوامی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھا دیا ہے جو کوئی اور نہ کر سکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں