جھوٹی کال کرنیوالے قانون کی گرفت میں آگئے

کمالیہ (نامہ نگار)پولیس کنٹرول پکار 15پر جھوٹی کال کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔ پہلے واقعہ میں اے ایس آئی عامرشہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران مختیار کے خلاف پولیس کنٹرول پکار 15چوری کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی جاوید اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال کے خلاف 15پر چوری کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں