36

جھوٹی FIR کیلئے 1کلوسوہن حلوے 1لاکھ کی رشوت

ملتان (نامہ نگار) ملتان میں پولیس کو رشوت دے کر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کیلئے تھانے آنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ملتان میں ایک شخص ایس پی آفس پہنچا، ایک کلو سوہن حلوہ اور ایک لاکھ روپے میز پر رکھے اور کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کٹوانی ہے۔پولیس نے رشوت کی پیشکش کرنے والے شخص کو وہیں دھر لیا اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے وائرلیس سیٹ برآمد ہوا۔ بعد ازاں گرفتار افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں