46

جھپٹا گروہ کی درجن بھر وارداتیں ، تاجر کیساتھ 1کروڑ 16لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈاکوئوں نے تاجر کاگھراورموٹرسائیکل جھپٹاگروہ نے خواتین سمیت 12شہریوں سے پرس اور فون چھین کر فرار،کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق،کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر کے ایک کروڑ16لاکھ ہتھیا لئے اوباش افراد نے 4خواتین کو اغواء کر لیا ۔ تھانہ صدر کے علاقہ سمندری روڈ فورسیزن میں تاجرعبدالرحمن کے گھرداخل ہونے والے آٹھ رکنی گروہ نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کی تلاشی لیتے ہوئے ساڑھے اٹھارہ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ ڈاکوئوں کا موٹرسائیکل گروہ اقبال سٹیڈیم کے قریب زاہد محمود کی ہمشیرہ سے پرس،جیل روڈ پر بلال سے ہینڈ بیگ جس میں سوا لاکھ روپے تھے ڈی گرائونڈ کے قریب عامر رضا کی بیٹی سے جھپٹا گروہ پرس ،گٹ والا کے قریب حمزہ ،فرید روڈ پر عابد افضل،منصورآباد میں شاہ زیب 243ر۔ب کے قریب انضمام الحق سے قیمتی موبائل فون،یٰسین آباد کے قریب ذوالفقارکی ہمشیرہ سے بیگ،جڑانوالہ روڈ پر عبدالرحمان سے پرس،پی ایس اوپٹرول پمپ کے قریب سفیان سے فون،ایئرپورٹ کے قریب توقیر سے پرس جس میں ملکی وغیرملکی کرنسی تھی چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ خانیوال کا رہائشی 31سالہ ساجد ولد عاشق محنت مزدوری کی غرض سے جھنگ روڈ پر واقع الیکٹریشن کی دکان پر کام کرتا تھا کہ گزشتہ شام کرنٹ لگنے سے بیہوش ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔کارخانہ بازارکے تاجر کلیم نے ریل بازار پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ناصر اعوان نے کاروبارکی کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 16لاکھ کی رقم حاصل کرکے بدلے میں جعلی چیک تھما دی۔ علاوہ ازیں ملت ٹائون کے علاقہ 119ج ب کی رہائشی خالدہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم عبدالشکور نے اسکی سترہ سالہ بیٹی(و)سے زیادتی کی کوشش کی تھانہ بچیانہ کے علاقہ 565گ ب کے رہائشی اللہ دتہ کی بہو (ش)کو اوباش ملزمان احسان وغیرہ نے اغواء کر لیا تاندلیانوالہ کے نواح میں یوسف کی بیٹی(پ)اور قبصہ سمندری کے رائشی ریاض نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی بیٹی(ص)کو اغواء کر لیا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں