13

جھگڑے پر دوست کے ہاتھوں زخمی نوجوان چل بسا

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی جھگڑے پر دوست کے ہاتھوں شدیدزخمی ہو نے والا نوجوان موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔معلوم ہواہے کہ دستگیر کالونی گوجرہ کا22سالہ محمد عدنان عرف دانی اورمحلہ کے محمد آصف عرف سنی آپس میں دوست تھے کہ دوروزقبل ان کا آپس میں کسی بات پر جھگڑاہو گیا۔جس پر آصف نے اس پر قینچی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔شدید زخمی کوالائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیاتھاکہ جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں