33

جیالا صدر ‘ لیگی وزیراعظم ‘ شراکت اقتدار کا فارمولا طے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں ن کی قیادت سے بڑے مطالبات کر دیئے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نوازشریف کی اہم ملاقات میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، الیکشن کب ہوں گے،نگراں حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔اس وقت دبئی پاکستانی سیاست کا محور بنا ہوا ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مریم نواز سے بھی ملاقات ہو چکی ہے، مریم نواز پی پی قیادت کو اعتماد میں بھی لے چکی ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے والد کو یہ بریفنگ بھی دی کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے۔باخبرذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت کی صورت میں بڑے مطالبات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ن لیگ کی بنی تو صدر جیالا ہوگا،اورن لیگ سے جیت کی صورت میں 4وزارتیں بھی مانگ لی ہیں۔ علاوہ ازیں دبئی عشائیہ ‘ نگران حکومت اور حکومت سازی پر ابتدائی مشاورت ‘ نواز ‘ زرداری ملاقات میں تفصیلی مشاورت میں اہم ایشوز پر دونوں جماعتوں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی نے اپنی اپنی جماعتوں کا ”روڈ میپ ” پیش کردیا ایک اور سیشن میں حتمی فیصلہ متوقع ہے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں چند نشستیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے طور پردی جاسکتی ہیں جبکہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے دو رہنمائوں کو ایڈ جسٹ کیاجاسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن جارہے ہیں تحریک استحکام پارٹی کے ایک اہم رہنما بھی دبئی جارہے ہیں نگران وزیراعظم کیلئے فیصلہ سازوں کی طرف سے ایک صحافی کا نام زیر غور آیا پیپلز پارٹی نے ایک لاہوری تاجر کانام جبکہ مسلم لیگ )ن) نے دو بیوروکریٹس کے دو نام پیش کئے کوئی اتفاق نہیں ہوا البتہ خوشگوار ملاقات میں اتفاق رائے ممکن ہے دونوں جماعتوں میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے عہدے باہمی اتفاق سے تقسیم ہو سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں