جیا بچن کا اپنی نواسی کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

ممبئی(شوبز نیوز) معروف بالی وڈ اداکارہ جیا بچن نے کہا ہے کہ شادی ایک پرانا تصور ہے اور میں نہیں چاہتی کہ میری کی نواسی نویا نویلی نندا شادی کرے۔وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، ان کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔جیا بچن سے جب شادی کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال کیا گیااسی دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کی نواسی نویا نندا ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر چھوڑ دیں تو کیا انہیں اعتراض ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں