جیا علی کا نام لئے بغیر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی عمر پر تبصرہ

کراچی (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن جیا علی نے نام لیے بغیر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کے ہیرو اور ہیروئن بننے سے ہی انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔جیا علی نے حال ہی میں فضا علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے عمر عادل کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ انہوں نے حال ہی میں فلم پر اچھا تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر عادل نے سچ بولا، جس وجہ سے ان کی بات ہر کسی کو بری لگی، انہوں نے صحیح بات کی تھی، وہ فلموں پر بہترین تبصرے کرتے ہیں۔عمر عادل نے کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں زائد العمری میں ہیرو اور ہیروئن آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جیا علی نے عادل عمر کی بات سے اتفاق کیا، تاہم انہوں نے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کا نام نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں