جیسن گلیپسی2 پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی دو پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران ہوگئے۔سابق ہیڈ کوچ جیسی گلیسپی کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ عرفان خان نیازی اور سفیان مقیم کی شمولیت سے دفاعی چیمپئنز کو جاری چیمپئنز ٹرافی میں خاطر خواہ فائدہ ہوسکتا تھا۔حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے دونوں کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا اور خاص طور پر عرفان نیازی کی ہارڈ ہٹنگ اور فیلڈنگ کی تعریف کی۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ عرفان نیازی پاکستان میں ہارڈ ہٹر اور کلین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں