جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے

ایڈیلیڈ (سپورٹس نیوز)ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے۔اپنے بیان میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ تکبر اور حد سے زیادہ خود اعتمادی نے کامن سینس کی جگہ لے لی ہے، ٹیم میں اگر تبدیلی نہیں کی جاتی تو ایسے ہی ناکامیاں ملتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم نے ہماری کرکٹ کے ساتھ جو کیا اس کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں