36

جیل بھرو تحریک’ فیصل آباد کے PTI کارکنوں کا کپتان کی کال پر لبیک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ”جیل بھرو زندان چلو” تحریک کے سلسلہ میں آج فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما’ تنظیمی عہدیدار اور سرگرم کارکنان گرفتاری دینگے۔ ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو جیل میں جانے والی گاڑیاں اور پولیس کی بھاری نفری ضلع کونسل چوک پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے آئیں گے ان کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی’ بے روزگاری اور موجودہ حکمرانوں کی طرف سے تحلیل ہونے والی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے بعد انتخابات کروانے کی تاریخ نہ دینے پر ضلع کونسل چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی میاں فرخ حبیب’ چوہدری فیض اﷲ کموکا’ خرم شہزاد’ چوہدری لطیف نذر’ میاں وارث عزیز’ میاں خیال کاسترو سمیت دیگر تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد آج دوپہر ایک بجے ضلع کونسل چوک میں بڑی ریلیوں کے ہمراہ پہنچیں گے اور جیل پی ٹی آئی کی طرف سے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں