جیل سے رہائی پانیوالے کو مخالفین نے موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جیل سے رہائی پانے والے کو مخالفین نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس قاتلوں نوید اشرف وغیرہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ 243 رب کے رہائشی محمد علی نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالف کو قتل کیا تھا اور سزا کاٹنے کے بعد گزشتہ دنوں رہائی پانے کے بعد گائوں پہنچا تھا تو مخالفین نے موقع پا کر محمد علی کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں