جیل میں عمران،بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں2لاکھ اضافہ

راولپنڈی(بیوروچیف) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہوگیا۔جیل ذرائع کاکہنا ہے اب تک صرف ان کے کھانے پینے پر ایک کروڑروپے سے زیادہ رقم خرچ کی جاچکی ہے اور اب بشری بی بی کے جیل میں آنے کے بعد اس مد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جوکہ ماہانہ 6لاکھ سے بڑھ کر 8لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیل میں کھانے پینے کے لیے ان کی فیملی کی جانب سے ادائیگی کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے پی پی اکائونٹ میں رقم جمع کروائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں