75

جیل میں قید عمران خان کو دانتوں کی تکلیف کا عارضہ

اسلام آباد(بیوروچیف)دنیا کی معروف شخصیات کو مختلف الزامات کی پاداش میں جیل کی اسیری کے دوران مختلف نوعیت کی بیماریوں کا سامنا رہا ہے جن کی فہرست بہت طویل ہے بھٹو کے بعدعمران کو بھی دانتوں کی تکلیف کاعارضہ لاحق،دونوں کا جیل میںذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے جیل سپرنٹنڈنٹ رفیع الدین کا اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ پھانسی سے پہلے بھٹو کے دانت اور مسوڑھے خراب ہوچکے تھے پاکستان کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان جو توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اطلاعات کے مطابق وہ بھی دانتوں کی تکلیف کے عارضے میں مبتلا ہیں اور گزشتہ روز عدالت کے حکم پر جیل میں انکی ذاتی معالج (ڈینٹسٹ)ثمینہ نیازی نے انکے دانتوں کا مکمل معائنہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں