58

جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد (بیوروچیف)نگران وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی۔سمری کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سائفرکیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔29اگست کو وزارت قانون نے جیل ٹرائل کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔سمری کے مطابق وزارت داخلہ اور کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی، عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی۔سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کی سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 14 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں