جینفرلو پیز نے طلاق کے بعد د وبارہ محبت کی تلاش شروع کر دی

لاس اینجلس (شوبز نیوز) معروف ہالی وڈ گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے بعد دوبارہ محبت کی تلاش شروع کردی۔امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق جینیفر لوپیز صرف 2 ماہ بعد دوبارہ ڈیٹنگ کے لیے تیار ہیں،جے لو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جینیفر ایک بار پھر ڈیٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ محبت کی تلاش میں مایوس نہیں ہوئیں، وہ اس بار کسی ایسے شخص کو ڈیٹ کرنے پر غور کر رہی ہیں جو میڈیا اور شہرت کی دنیا سے باہر ہو، لیکن وہ خود کو کسی ایک مخصوص قسم کے فرد تک محدود نہیں رکھ رہیں۔بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے جولائی 2022 میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی، جس کے بعد اگست 2022 میں جارجیا میں اس حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں