جیول تھیف کے کو اسٹار کی سیف علی خان کی تعریف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی تھرلر فلم جیول تھیف کی ریلیز قریب ہے، کو اسٹار جے دیپ اہلاوت نے اس میں سیف علی خان کی اداکاری کو خوب سراہا ہے۔نیٹ فلکس پر 25 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم جیول تھیف شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے، یہ ایک تھرلر ہائیسٹ فلم ہے، جس میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت، کنال کپور اور نکتہ دتہ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کے ٹریلر اور پوسٹرز نے پہلے ہی سنسنی خیز ماحول پیدا کر دیا ہے، جبکہ فلم کا پہلا گانا جادو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، خاص طور پر جے دیپ اہلاوت کے دلکش ڈانس مووز نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے جے دیپ اہلاوت نے سیف علی خان کی بطور اداکار تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزاح اور سادگی قابلِ داد ہے، سیف میں یہ خوبی ہے کہ وہ گہرے موضوعات سے مزاحیہ باتوں کی طرف باآسانی جا سکتے ہیں، وہ چیزوں کو پیچیدہ نہیں بناتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں