جیٹھ کے ہاتھوں بھابھی ،مخالفین کی فائرنگ سے1بھائی قتل،دوسراز خمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر جیٹھ نے بھابھی کو گولی ما کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے1بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوںکی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق تھانہ کُر کے علاقہ چاہ خیرا کے رہائشی سانول نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ عظمی کوثر اپنے ماموں کے گھر کام کاج میں مصروف تھی کہ اسی دوران کسی بات پر عظمیٰ کوثر کا اپنے جیٹھ نصراللہ سے تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نے فائرنگ کرکے عظمیٰ کو مار ڈالا جبکہ دوسرا واقع ترکھانی کے علاقہ136گ۔ب کے رہائشی احمد علی نے بتایا کہ چند رو ز قبل ان کے پالتو کتے نے عادل اعجاز وغیرہ کی بکری کو کاٹ لیا تھا جس کا برا مناتے ہوئے ملزمان عادل وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسی کے والد مقصود اور چچا کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا،جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا یا جہاں پر مقصود احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں