52

جیپ حادثے میں 4افراد جاں بحق’4شدید زخمی

چلاس(نامہ نگار)چلاس میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جیپ کو حادثہ چلاس کے علاقے رائیکوٹ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے، زخمی ہونے والی چاروں خواتین ہیں۔زخمی ہونے والی ایک خاتون کو جگلوٹ جبکہ 3 کو چلاس منتقل کیا گیا، حادثے میں مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمی اور جاں بحق افراد موسم کی تبدیلی کے باعث واپس میدانی علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں