فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت “پلانٹ فار پاکستان” شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا، فضائی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ، اساتذہ و عملے کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ مہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) کی بصیرت افروز قیادت میں حکومت کی ہد ا یا ت پر عمل کرتے ہوئے کہا کہ اسی منصوبے کے تحت یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں نیم، بکائن، پام، بوتل برش اور ٹرمینالیا جیسے ماحول دوست اور مقامی درختوں سمیت 500 سے زائد پودے لگائے گئے۔ وائس چانسلر نے ان ننھے بچوں کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا کہ یہ بچے اس مہم میں حصہ لے کر اسے کامیاب بنا رہے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
