13

جی سی ویمن یونیورسٹی میں لرننگ ریسورس سنٹر کا افتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ لرننگ ریسورس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔جس نے روایتی لائبریری کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی، تحقیقی و ادبی سرگرمیوں کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) تھیں۔ تمام فیکلٹی کوارڈینیٹر، صدور شعبہ جات اور انتظامی عہدے داران نے وائس چانسلر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے سینٹر کو طالبات کی ذہنی استعداد بڑھانے کے لیے ہر ممکن طریقے سے بروئے کار لانے پر زور دیا۔ انہوں نے سنٹر کے قیام میں پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم کی سربراہی میں لائبریری کمیٹی اور بالخصوص لائبریرین مصباح بشیر کی کاوشوں کو سراہا۔مرمت اور اپگریڈیشن کے بعد یونیورسٹی لائبریری کو جدید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ، لرننگ ریسورس سینٹر کا نام دیا گیا ہے جہاں 35,000سے زائد کتب کے ساتھ ساتھ تعلیمی وسائل تک آسان رسائی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انضمام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں