جی سی ویمن یونیورسٹی کی جامعات میں نمایاں پوزیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) کی زیر قیادت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2025 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی2318جامعات میں 601- 800کی عالمی پوزیشن حاصل کی ہے۔ قومی سطح پر یونیورسٹی خواتین جامعات میں تیسرے، سرکاری جامعات میں آٹھویں اور تمام جامعات میں سولہویں نمبر پر رہی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے اس کامیابی کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ کامیابی ہماری مشترکہ کاوشوں اور پائیدار ترقی،معیار اور سماجی اثر پذیری کے عزم کی عکاس ہے”۔ جی سی ڈبلیو یو ایف نے معیاری تعلیم (SDG-4)میں پاکستانی خواتین نے جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر اہداف میں بھی بتدریج بہتری دیکھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں