جی سی یونیورسٹی کے چوتھے سالانہ کتاب،ثقافتی،بہار میلے کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لائبریری گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ،،کتاب ، ثقافتی اور بہار میلے،، کا آج باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ مشاہدے اور عملی تجربے کے ذریعے سیکھنے کی روایت کو فروغ دینا چاہیے۔ ایسے میلوں کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف سیکھنے کے نئے مواقع ملتے ہیں بلکہ ان کی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو بھی جلا ملتی ہے۔انہون نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ تعلیمی اور شخصی ترقی متوازن انداز میں ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ طالبات میں علم و ادب، ثقافت اور مشاہدے کے ذریعے سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کے ہمراہ میڈیا، اکیڈیمیا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس میلے کی اہمیت کو اجاگر کی اور اسے نوجوان نسل کے لیے بہترین تعلیمی اور ثقافتی تجربہ قرار دیا۔ میلے میں کتابوں کی نمائش، ثقافتی اسٹالز، مصوری اور دستکاری کی نمائش اور کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز لگائے گئے جنہوں نے شرکا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔یہ ثقافتی میلہ کل تک جاری رہے گا، جہاں طا لبات ،فکلیٹی اورمہمان شرکا کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جڑنے اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں