جی میل پاس ورڈ تبدیل کرنیکا مشورہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ جی میل استعمال کرتے ہیں اور کافی عرصے سے اپنے اکائونٹ کا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا، تو بہتر ہے کہ اب ایسا کرلیںیہ مشورہ گوگل کی جانب سے صارفین کو دیا گیا ہے۔گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کو اکانٹس کے تحفظ کے لیے یہ مشورہ دیا گیا ہے۔یہ مشورہ اس وقت دیا گیا جب جی میل سسٹمز کی ڈیٹا ہیکنگ کی رپورٹس حالیہ ہفتوں میں سامنے آئی۔گوگل کی جانب سے جولائی کے آخر اور پھر 8اگست کو ڈھائی ارب صارفین کو نوٹیفکیشنز بھیج کر خبردار کیا گیا کہ ہیکرز کی جانب سے سرگرمیوں کو بڑھا کر لوگوں کی لاگ ان تفصیلات کے حصول کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایک حالیہ سکیورٹی ایڈوائزری میں گوگل نے بتایا کہ ہیک یا چوری ہونے والے پاس ورڈز کی تعداد مجموعی اکائونٹس کے 37فیصد کے برابر ہے۔گوگل نے ایک گروپ شائنی ہنٹرز کے بارے میں بتایا جس نے ڈیٹا لیک سائٹ تیار کی ہے تاکہ صارفین سے پیسے حاصل کرسکے۔کمپنی کے مطابق اس مسئلے کی روک تھام کا آغاز سب سے بنیادی کام سے کرنا چاہیے اور وہ ہے کہ ابھی اپنا پاس ورڈ تبدیل کر دیں اور ہر چند ماہ میں اسے تبدیل کرنا عادت بنائیں۔گوگل کے مطابق زیادہ بہتر یہ ہے کہ پاس ورڈز کی جگہ پاس کیز لاگ ان طریقہ کار کو اپنایا جائے جس میں بائیو میٹرک ڈیٹا جیسے فنگر پرنٹ یا چہرے سے اکائونٹ تک رسائی دی جاتی ہے، ہیکرز کے لیے ایسے اکائونٹس پر قبضہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔پاس کیز سے ہٹ کر گوگل نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ایس ایم ایس پر مبنی ٹو فیکٹر authentication(ٹو ایف اے) کا استعمال ختم کرکے کسی authenticator ایپ کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں