جی پی ٹی5 سے صارفین ناخوش’بکواس قرار دیدیا

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )اوپن اے آئی نے اپنا نیا اور طویل عرصے سے منتظر ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف کرایا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا بہترین کوڈنگ اور رائٹنگ ماڈل قرار دیا۔ یہ ماڈل مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے اور اسے ریزننگ یعنی منطقی سوچ والا ماڈل کہا گیا ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ماڈل کے آنے کے بعد بہت سے تجربہ کار صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ریڈٹ پر ایک سب سے زیادہ اپ ووٹ ہونے والی پوسٹ میں ایک صارف نے اسے ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جوابات بہت مختصر، بے جان اور کم ذاتی انداز والے ہیں، جبکہ پلس یوزرز کو گھنٹے بھر میں پرامپٹس کی حد بھی ختم ہو جاتی ہے۔اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ تمام پرانے ماڈلز بند کر دیے جائیں گے، جس سے وہ لوگ خاصے ناراض ہیں جو پرانے ورژنز پر کام کے لیے انحصار کرتے تھے۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ جی پی ٹی 5 پہلے ماڈلز کے مقابلے میں کوئی بڑا قدم آگے نہیں بلکہ کچھ پہلوں میں پیچھے ہٹ گیا ہے۔ کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ کمپنی نے ماڈل کو چلانے کے اخراجات کم کرنے کے لیے اسے محدود کیا ہے، کیونکہ بڑے ماڈلز کو چلانا بجلی اور وسائل کے لحاظ سے بہت مہنگا اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں