جے سالک کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(بیورو چیف) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کچی آبادیوں کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تنہا مارچ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں مقیم ہزاروں مسیحی رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی رہائشگاہ سے جی پی او اسلام آباد تک تنہا مارچ کیا اور مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں غریب عوام کو بے گھر کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔جے سالک نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لے کر اسلام آباد کے رہائشیوں، بالخصوص مسیحی کچی آبادیوں کو سی ڈی اے کے اقدامات سے تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے کچی آبادیوں کو خالی کروانے کے اعلانات نے تقریباً چار ہزار خاندانوں اور بیس ہزار سے زائد افراد کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں