جے سی آنند، پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک محسن

کراچی (شوبز نیوز)جے سی آنند کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک محسن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنھوں نے تقسیم سے قبل فلم ڈسٹری بیوشن ادارہ قائم کرکے اس وقت کی فلم انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اور بعد میں اس ادارے نے فلمیں پروڈیوس اور کئی کام یاب فلموں کی ریلیز کا بڑا کام کیا۔جگدیش چند آنند 1922 میں پنجاب کے قصبے بھیرہ میں پیدا ہوئے اور جے سی آنند کے نام سے فلم کا کاروبار سنبھالا اس زمانے میں کراچی اور دوسرے شہروں میں ہندو اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے بھی فلم سازی اور اس سے متعلق کاروبار میں آگے آگے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں