69

حاجی راشد مدنپوری کی والدہ کوسپردخاک کردیاگیا

فیصل آباد(پ ر)حاجی محمد راشد مدنپوری کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کردیا گیا،مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے درینہ کارکن خادم العلم و العلما حاجی محمد راشد مدنپوری کی والدہ محترمہ گزشتہ روز مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئی(انا للہ و انا الیہ راجعون) مرحومہ کی نماز میں مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس فیصل آباد کے رہنمائوں کثیر تعداد میں علما کرام سیاسی وسماجی رہنماں اور عزیز و اقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ مہر محمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی مولانا محمد سردار عابد مولانا عبدالقادر جوہر مختار احمد سلفی قاری محمد اکرم عاصم حافظ عبدالرحمن عابد ودیگر نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے کہا کہ مرحومہ نمازی پرہیزگار ملنسار اور خدا ترس خاتون تھی ہم سب دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انکی بشری خطائوں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور حاجی محمد راشد سمیت دیگر اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں