حاجی شاہ محمد بھٹے والے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوھدری ارشد بھٹے والے ، چوھدر ی طارق بھٹے والے، چوھد ری ساجد بھٹے والے کے والد محترم حاجی شاہ محمد بھٹے والے رضائے الٰہی سے وفا ت پا گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز مدرسہ دارالعلوم قادریہ نزد پہاڑی گرائونڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے وا لے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم انتہائی نیک اور صوم وصلوة کے پابند تھے۔ انکی رہائش گاہ قاسم پارک المعروف ڈونگی گرائونڈ کے قریب ہے اور ان کے قل شریف کا ختم آج ان کی رہائش گاہ میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں