2

حاجی محمد اسحاق رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حاجی محمد اسحاق کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔مولانا عبد الوارث یزدانی خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث چکنمبر 165 رب جنڈ والی کھرڑیانوالہ کے والد محترم ، حافظ عبد الرحمن عابد خطیب و مدارس جامع مسجد اہلحدیث مرضی پورہ بازار نمبر 02 کے سسر صاحب اور انعام الرحمن جٹ کے نانا جان حاجی محمد اسحاق جو کہ مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے ( انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم کو نمازِ جنازہ بعد ان کے آبائی گاں چک نمبر 56 گھیالہ خورد میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں علما کرام ، سیاسی وسماجی شخصیات ، عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ دریں اثنا ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، ضلعی ناظم قاری محمد ارشد ، خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا عبد الشکور کاظم ، مولانا محمد سردار عابد ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مولانا اسماعیل سلفی چاہڑ کے ، مختار احمد سلفی ، افتخار احمد فراز ، حبیب الرحمن بٹ ، قاری محمد اکرم عاصم ، مولانا محمد احسان ، چوہدری افتخار احمد سندھو ، شیخ محمد ذیشان ، حافظ ولید خالد ، ہارون ہاشم ویگر نے حاجی محمد اسحاق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صوم و صلو کے پابند ، ملنسار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطاں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں