12

حادثات میں2افراد جاں بحق،مبینہ مقابلہ میں اشتہاری ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میںطالب علم سمیت دو افراد جاں بحق، مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک، قاتلانہ حملے میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد لہولہان، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار گرفتار، جبکہ چالاک افراد کا 7شہریوں کیساتھ پونے دو کروڑ کا فراڈ، پولیس مصروف تفتیش’ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ جنڈوال روڈ پر ویلیو ایڈیشنسٹی کے قریب رفاقت ٹائون کا رہائشی پنجاب کالج کا طالب علم انیس ولد اکبر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ،جوکہ مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار ریحان ولد عبدالرئوف سکنہ 143ر۔ب سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 17سالہ انیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ 17سالہ ریحان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،، تاندلیانوالہ کے علاقہ 420گ ب کے قریب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 40سالہ شخص کو کچل دیامتوفی کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش ہسپتال کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ اعوان والی پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے سب انسپکٹر اعجاز اپنے عملے کے ہمراہ ستیانہ روڈ پر اعوان پل کے قریب موٹرسائیکلوں سوار 5افراد 237ر۔ب سے اعوان والا پل کی طرف جا رہے تھے دوران گشت پولیس وین کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جو پولیس کی جوابی فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک نوجوان زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت فاروق عرف فاروقی ولد محمد علی سکنہ240کے نام سے ہوئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مرنے والا ڈاکو فاروق ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو 32قتل اقدام قتل ، بھتہ خوری، ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔جبکہ اس کے چار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ ساہیانوالہ کے علاقہ 140 رب میں کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے کاشتکار عاصم کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ روڈالہ روڈ کے علاقہ 376 گ ب میں عداوت کی بناء پر مسلح افراد محمد علی وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف اﷲ دتہ کو زخمی کر دیا اور حملہ آور فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس کے قریب مضرصحت اشیاء فروخت کرنے پر دکاندار اسلم کو حوالہ پولیس کر دیا۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد کے احسن نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عمران رفیق نے 35لاکھ’ ریلبازار کے تاجر غلام مصطفی سے ملزم عمران علی نے 20لاکھ’ سوساں روڈ کے نعمان رفیق کا کہنا ہے کہ اس کے ملازم شبیر حسین نے فیکٹری سے 40لاکھ کا مال خردبرد کر دیا۔ پیپلزکالونی کے عمر حیات کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان نے کاروبار کیلئے 13لاکھ’ جڑانوالہ کے تاجر امتیاز علی نے بتایا کہ چالاک ملزم نے 35لاکھ’ 266 رب کے عمران علی سے ملزم سمیر نے 14لاکھ روپے کا جعلی چیک تھما دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں