49

حادثہ میں باپ بیٹا شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر283ج ب کاوارث علی اپنے دس سالہ بیٹے اللہ دتہ کے ہمراہ سائیکل پر سوار پینسرہ روڈ کی طرف جا رہاتھاکہ سیم پل کے قریب ڈالہ نمبر1263ایل ڈبلیو سی کے ڈرائیور نے تیزرفتارکا مظاہرہ کر تے ہوئے ان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔ڈالہ ڈرائیورفرارہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلا ش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں