48

حادثہ میں خاتون جاں بحق ، آگ لگنے سے دو افراد جل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق’ کباڑ کی دکان میں آتشزدگی کے دوران دو افراد جھلس گئے، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجباہ روڈ پر نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ خاتون کو کچل دیا، مظفر کالونی کی رہائشی 60سالہ سیدہ زہرہ کلثوم زوجہ سید عاطف عباس کوہستان اڈا کے قریب سڑک کراس کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی ٹکر مار کر فرار ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ علاوہ ازیں امین پور روڈ پر واقع 59 ج ب نتھوچک کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث عدنان کے کباڑ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی دوران آگ کی زد میں آ کر 32سالہ عدنان ولد عارف اور 28سالہ ذیشان حیدر ولد شاہد جھلس گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں