حارث اور شاہین نے ایک ہی میچ میں 300-300ٹی ٹوئنٹی وکٹیں مکمل کر لیں

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ شاہین آفریدی نے کیرئیر کے 216ویں اور حارث رئوف نے 228ویں میچ میں 300وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ شاہین آفریدی ٹی 20کرکٹ میں 300وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے جبکہ حارث رف یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے۔ اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں