حارث رئوف زخمی ،میجر کرکٹ لیگ سے باہر

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رئوف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث رئوف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔حارث رئوف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔حارث رئوف میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔انہوں نے 8 میچز میں 17 وکٹیں لی ہیں۔انجری کے باعث حارث رئوف کی رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔فاسٹ بولر حارث رئوف کی فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں