حارث رئوف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں۔ میکس ایبٹ

میلبرن (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ حارث رئوف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، سب انہیں پسند کرتے ہیں اس لیے انہیں میلبرن اسٹارز سے جانے نہیں دیا گیا۔میکس ایبٹ نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رئوف کو میلبرن اسٹارز کے کھلاڑی بہت پسند کرتے ہیں۔حارث رئوف سے دیگر بالرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، اس لیے ہم نے حارث رئوف کو جانے نہیں دیا اور حارث رئوف کو کہیں جانے بھی نہیں دیں گے، حارث رئوف اس وقت کیریئر بیسٹ فارم میں ہیں۔میکس ایبٹ نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں حارث رئوف اور بابر اعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔یقینا حارث رئوف کے پاس بابر اعظم کی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پرجوش ہیں کہ فاسٹ بولر حارث رئوف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی کے لئے بہت زیادہ اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔میکس ایبٹ نے مزید کہا کہ یہ بی بی ایل کے لئے بھی بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں، اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان بھی بڑے مضبوط روابط ہیں جو اچھی چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں