حارث رئوف نے بیٹے کو سب سے قیمتی ٹرافی قرار دیدیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) حارث رئوف نے اپنی سب سے قیمتی ٹرافی کے ساتھ دل موہ لینے والی تصویر شیئر کر دی۔اولاد کی خوشی والدین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت و ایوارڈ ہوتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رئوف نے بھی اپنی یہی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹی ہے، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو تھامے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حارث رئوف نے محبت بھرا جملہ لکھا ہے کہ اپنی سب سے قیمتی ٹرافی لے کر جا رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں