حارث رئوف کا وکٹ لینے کے بعد نرالا جشن

فلوریڈا (سپورٹس نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رف کے اورا فارمنگ ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کھلاڑی کی منفرد ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔فلوریڈا میں گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیول اینڈریو کی وکٹ لینے کے بعد غیر متوقع طور پر انوکھے انداز میں جشن منایا، جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔انہوں نے ایک کیچ ڈراپ کے سبب آٹ ہونے سے بچ جانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیول اینڈریو کو 15 گیندوں پر 24 رنز اسکور کرنے کے بعد رن آٹ کیا۔جیول اینڈریو کی وکٹ پر حارث رف نے سوشل میڈیا ٹرینڈاورا فارمنگ ڈانس اسٹیپس کرکے جشن منایا، جو فوری طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں