حارث وحید نے مریم فاطمہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

لاہور (شوبز نیوز) اداکار حارث وحید نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے اداکارہ مریم فاطمہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔حارث وحید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر گفتگو کی۔اداکار نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، ایک پروڈکشن ہاس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ بائسپس کو بہتر دکھانے کے لیے انجیکشن لگوا لیں اور کچھ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے نام بھی بتائے، لیکن انہوں نے یہ سب کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حارث وحید نے کہا کہ وہ اپنی طلاق کے لیے تیار نہیں تھے۔ان کے مطابق ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی طلاق نہیں ہوئی بلکہ یہ ایک ذاتی، یا یہ کہہ لیں کہ باہمی فیصلہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں