27

حاضری رجسٹر میں سب حاضر ، ڈیوٹی سے سب غائب ، نگران وزیراعلیٰ برہم MS اورڈاکٹر کو ہٹا دیا

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ رات گئے داتا دربار آئی ہسپتال کااچانک تفصیلی دورہ کیا۔داتا دربار آئی ہسپتال میں ایم ایس ، ڈاکٹرز،گیٹ پر گارڈ غائب تھا،وارڈ میںنرسیں سورہی تھیں جبکہ حاضری رجسٹر میں سب حاضر تھے لیکن عملی طور پر ہسپتال خالی تھا۔گائنی وارڈ اور آئی وار ڈ میں صفائی کا ناقص انتظام تھا اور بیڈ شیٹس گندی تھیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر شدید برہم اورایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا اور گائنی وارڈ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کا کنٹریکٹ ختم کرنے کاحکم دے دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف سے واپس لیکر فوری طورپر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کرنے کاحکم بھی دیا۔ اہل علاقہ بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کی آمد کے بعد ہسپتال پہنچ گئے اوروزیراعلیٰ کے سامنے ہسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان اورڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادیئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے موقع پر ہی سیکرٹری صحت کو فون کیا اورہسپتال کاانتظام سنبھالنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹرفوری طورپر منگوائے اورحاضری کا ریکارڈ چیک کیا۔حاضری رجسٹرصوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر کے حوالے کیے اورحاضری ریکارڈکی انکوائری کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال انتہائی ابتر حالت میں ہے،حالت زار دیکھ کربہت افسوس ہوا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری طورپر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو بلایا اورہسپتال کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔ صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جمال ناصر،ابراہیم حسن مراد،انسپکٹر جنر ل پولیس بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں