حافظہ عظمت فردوس نے تجاوزات کو جڑ سے ختم کیا

فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ ڈپٹی چیف آفیسر حافظہ عظمت فردوس کی فیصل آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے کی جانیوالی کوششیں لائق تحسین ہیں’ حافظہ عظمت فردوس نے نسیم صادق ‘ میا ں محسن رشید اور نورالامین مینگل کی یاد تازہ کر دی ہیں’ کام کرنے والے افسران کو عوام کبھی نہیں بھولتیں’ حافظہ عظمت فردوس نے فیصل آباد کے آٹھ بازاروں کو نہ صرف وہیکل فری بنانے کیلئے انتھک محنت کی ہے بلکہ فیصل آباد بھر کے بازاروں اور سڑکوں پر کی گئی انکروچمنٹ کو بھی جڑ سے اکھاڑ دیا ہے’انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو انکروچمنٹ فری بنانے میں حافظہ عظمت فردوس کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’ انہوں نے فیصل آباد کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اب انکروچمنٹ کرنے سے باز رہیں اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں’ انہوں نے حافظہ عظمت فردوس کی توجہ فیصل آباد کے پارکوں کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ بااثر لوگوں نے پارکوں کو بھی نہیں چھوڑا اور اپنا قبضہ جمائے بیٹھے ہیں’ فیصل آباد کے لوگوں کی تفریح کیلئے بنائے گئے پارکوں کو بھی قبضہ مافیہ سے باگزار کروائیں اور پارکوں کی خوبصورتی واپس لانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں