37

حافظ شفیق کاشف کا BHF کا دورہ

فیصل آباد (پ ر) چیئرمین جی سی سی کمیٹی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ شفیق کاشف کاصدر BHFچوہدری محمد ریاض اور کوارڈینیٹر محمد ثقلین کے ہمراہ برائٹ ہوپ فائونڈیشن فری میڈیکل سنٹر منصور آباد کا دورہ اور فری میڈئیکل سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر حافظ شفیق کاشف نے ادارے کے کام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس نیک کام میں بھر پور طریقے سے ہرطرح کی مدد ادارے کو فراہم کریں گے تاکہ ادارہ ہذادکھی انسانیت کی خدمات کے مشن کو مزید بڑھائے اور اس سلسلہ کو جاری رکھے۔اس موقع پر صدر BHFچوہدری محمد ریاض نے حافظ شفیق کاشف کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان کی نیک خواہشات کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں